چین "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کو مسلسل فروغ دےگا،چینی ترجمان

2022/10/15 19:44:28
شیئر:

سی پی سی  کی 20 ویں قومی کانگریس کے ترجمان سن ای لی نے 15 تاریخ کو کہا کہ چین "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا فروغ جاری رکھے گا۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تجویز کے بعد سےاب تک  نو سالوں میں ، چین نے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے لئے 140 سے زیادہ ممالک اور 30 سے زیادہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ اقوام متحدہ اور بہت سی بین الاقوامی تنظیموں کے اہم نتائج کی دستاویزات میں متعلقہ تعاون کے تصورات اور تجاویز کو شامل کیا گیا ہے.دی  بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایک مقبول بین الاقوامی عوامی بھلائی پر مبنی،  بنی نوع انسان کے  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک اہم عملی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔