لیوپاو چائے کی تیاری کی چوتھی نسل کی وارث

2022/10/15 14:52:12
شیئر:


جنوبی چین میں کوانگسی جوانگ خود اختیار علاقہ کا  شان پنگ گاؤں ، روایتی  لیوپاو چائے کی وجہ سے کافی مشہور ہے، یہ چین میں استعمال ہونے والی ایک مشہور چائے ہے.ا کیاون سالہ محترمہ جو شو لان ،لیوپاو چائے کی تیاری کی چوتھی نسل کی وارث ہیں اور طویل عرصے سے اس ہنر کے تحفظ اور وراثت کو ساتھ لے کر چل رہی ہیں۔
جو شو لان نے گاؤں والوں کو روایتی چائے بنانے کا ہنر مفت سکھایا ہے۔ کچھ عرصے کے بعد لیوپاو چائے کا نام وسیع پیمانے پر مقبول ہو  گیا اور چائے کی تیاری اور فروخت سے گاوں کے کسانوں  کی آمدنی خوب  بڑھی ۔ 2016 میں ، شان پنگ گاوں نے کامیابی کے ساتھ خود کو غربت کی فہرست  سے باہر نکالا۔ 2021 کے اختتام تک گاؤں کے رہائشیوں کی سالانہ فی کس آمدنی 21،000 یوآن تک پہنچ چکی ہے۔