چھیوشی میگزین میں جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے ایک اہم مضمون کی اشاعت

2022/10/15 15:39:43
شیئر:

چھیوشی میگزین کے 16 اکتوبر کے شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،  صدر مملکت  اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع  کیا جائے گا، جس کا عنوان ہے "عوام کو اولین ترجیح دینے پر قائم رہنا"۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی بنیاد اور جڑیں عوام میں ہیں۔ عوام پر مبنی ترقیاتی نظریے پر عمل پیرا ہونا  پارٹی کے نظریات اور عقائد، بنیاد  اور مقصد، اور اصل ارادے اور مشن کی عکاسی کرتا ہے۔ہم بہت سے چیلنجوں اور دباؤ کا سامنا کرتے ہیں اور اس نظریے کے لئے بہت سی  قربانیاں دیتے ہیں ۔ ہم اس تصور اور  نظریے پر ہمیشہ غیر متزلزل طور پر قائم رہیں گے۔