سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل شی جن پھنگ نے سی پی سی سے غیر وابستہ شخصیات کے ایک سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے ، سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی رپورٹ پر رائے طلب کی

2022/10/15 15:37:50
شیئر:

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل شی جن پھنگ نے سی پی سی سے غیر وابستہ شخصیات کے ایک سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے ، سی پی سی  کی 20ویں قومی کانگریس کی رپورٹ پر رائے طلب کی

اکتیس  اگست کو  کمیونسٹ پارٹی آف چائینا  کی مرکزی کمیٹی نے  بیجنگ میں ایک فورم کا انعقاد کیا تاکہ  سی پی سی  کی 20ویں قومی کانگریس کی رپورٹ  پر رائے طلب کی جا ئے ۔  فورم میں شی جن پھنگ نے  سی پی سی  کی 20ویں قومی کانگریس کی رپورٹ کی تشکیل کے عمل کو متعارف کرایا۔  چینی کومنتانگ پارٹی  کی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین، اور چائنا ڈیموکریٹک لیگ کی مرکزی کمیٹی کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین سمیت سی پی سی سے  غیر وابستہ شخصیات  نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پی سی  کی 19ویں قومی کانگریس کے بعد پانچ سال اور نئے  عہد میں یہ  10 سال انتہائی اہمیت کے حامل  ہیں۔ سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کی مسودہ رپورٹ ایک ایسی رہنما دستاویز ہے جو چینی عوام  کو  ایک جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ جہت طریقے سے تعمیر کرنے اور  دوسرے صد سالہ ہدف کی طرف بڑھنے میں رہنمائی کرتی ہے۔