چینی طرز کی جدیدیت تمام افرادِ کی خوشحالی پر مبنی جدیدیت ہے

2022/10/16 21:53:16
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس 16  اکتوبر کی صبح بیجنگ  میں شروع ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری  شی جن پھنگ نے 19 ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے کانگریس کو رپورٹ پیش کی۔

جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ  چینی طرز کی جدیدیت  تمام لوگوں کی  خوشحالی پر مبنی جدیدیت ہے۔  عوام کے بنیادی مفادات کی حفاظت کرتے ہوئے ترقی کی جائے ، عوام کے فوری اور عملی مفادات کو اچھے طریقے سے سمجھا جائے اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا جائے۔

جناب شی جن پھنگ  نے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مخصوص اقدامات پیش  کیے جن میں تقسیم کے نظام کو بہتر بنانا، روزگار کی ترجیحی حکمت عملی کو نافذ کرنا، کثیرسطحی سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر بنانا، سماجی انشورنس کی کوریج کو بڑھانا اور صحت مند چین کی تعمیر کو فروغ دینا شامل ہیں۔