سی پی سی کی اعلی قیادت میں چین کی شاندار کامیابیاں، بین الاقوامی شخصیات

2022/10/16 16:55:48
شیئر:

 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس پر بہت سے ممالک کی اہم شخصیات نے گہری توجہ دی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پی سی  کی قیادت میں چین میں انتہائی غربت کامکمل  خاتمہ ہوا ہے اور چین کی ترقیاتی کامیابیوں نے دنیا کو بھی  فائدہ پہنچایا ہے۔
انگولا کے وزیر ٹرانسپورٹ ریکارڈو نے کہا کہ سی پی سی  ایک ایسی پارٹی ہے جو چینی عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور اس نے ایک کامیاب ترقیاتی ماڈل تیار کیا ہے جس نے چین کو آج دنیا میں ایک معاشی طاقت بنا دیا ہے۔ سی پی سی ایک ہمہ گیر  ترقی کرنے والے  معاشرے کی تعمیر کے لیے چینی حل تلاش کر رہی ہے۔ میں یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہوں  کہ چین نے آج جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس سلسلے میں سی پی سی نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔
کیوبا اکیڈمی آف سائنسز کے رکن پیڈرو والڈیس سوسا کا کہنا ہے کہ  اس وقت دنیا میں مجموعی طور پر غربت کی سطح کم ہو رہی ہے اور دنیا میں غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد کی تعداد کم ہو رہی ہے اور یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ، چینی حکومت اور چینی عوام کی کاوشوں کی بدولت ہی ہے کہ اتنی قلیل مدت میں، ایک بڑی تعداد میں لوگوں کو  غربت سے نکالا گیا ہے، جو بلاشبہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت کے بغیر  ممکن نہیں ہو سکتا تھا۔