چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت

2022/10/16 15:35:09
شیئر:

16 اکتوبر 2022 کو ، بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کا افتتاح  ہوا، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی  کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی طرف سے کانفرنس میں اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ  "ہمہ گیر عوامی طرز  جمہوریت سوشلسٹ جمہوریت کی لازمی خصوصیت ہے ، اور یہ سب سے زیادہ وسیع ، سچی اور موثر جمہوریت ہے۔ "
  ووٹنگ کی بنیاد پر مغربی جمہوریت سے مختلف چینی جمہوریت "عوام ہی اصل مالک ہیں" میں مجسم ہے،  تمام ریاستی طاقت عوام سے تعلق رکھتی ہے، اور عوامی کانگریس کا نظام عوام کو طاقت دینے کے لئے بنیادی ادارہ جاتی ضمانت ہے.
چین کی جمہوریت بھی "عوام با اختیار ہیں" میں مجسم ہے، جس کے مطابق  لوگ خود اپنے معاملات کو سنبھالتے ہیں. نچلی سطح پر عوامی خود اختیاری کا نظام  چینی ہمہ گیر عوامی طرز  جمہوریت کا ایک اہم سنگ بنیاد ہے۔ علاقائی نسلی خوداختیاری  کا نظام اس پورے عمل میں نسلی علاقوں میں ہمہ گیر عوامی طرز  جمہوریت کا ایک اہم عمل ہے ، اور یہ ایک متحد کثیر نسلی ملک کی قیادت کے لئے سی پی سی کی ایک عظیم تخلیق بھی ہے۔
مغربی "انتخابی نظام" سے مختلف، چین کی جمہوریت پورے عمل اور مکمل کوریج میں مجسم ہے. چین میں ،"جمہوریت" کا استعمال ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کیا جاتا ہے جو لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے درکار ہیں۔ عوامی  معاملات پر سب اپنی رائے دیتے ہیں اور پورے معاشرے کی مرضی اور مطالبات کو ساتھ لے کر چلنا ہی عوامی جمہوریت کی حقیقی روح ہے۔ عوام کے چھوٹے چھوٹے معاملات سے لے کر ریاست کے بڑے معاملات تک ، متعلقہ امور کو  نچلی سطح کی جمہوریت اور مشاورتی جمہوریت کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔
20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کی  مثال لیں ،  یہ ہمہ گیر عوامی طرز  جمہوریت کا ایک روشن نمونہ ہے۔ سب سے پہلے، 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس میں 2،296 نمائندے ،96 ملین سے زائد پارٹی کے ارکان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نےایک خصوصی فورم بھی منعقد کیا تاکہ  20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کی رپورٹ پر مختلف جمہوری جماعتوں ، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور سی پی سی سے غیر وابسطہ  شخصیات کے نمائندوں کی رائے اور تجاویز  طلب کی جا سکیں۔
کیا آپ چین میں ہمہ گیر عوامی طرز  جمہوریت کے پورے عمل کو محسوس کرتے ہیں؟ اس حوالے سے آپ  کے خیالات اور تاثرات کیا ہیں؟ ہمیں پیغام بھیجنے کے لئے خوش آمدید۔