چینی طرز کی جدیدیت کا تجزیہ کریں

2022/10/16 19:25:16
شیئر:

16 اکتوبر کو بیجنگ میں چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کا آغاز ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نےاجلاس میں  نشاندہی کی کہ اب سے سی پی سی کا مرکزی کام ملک بھر میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو متحد کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ ہمہ جہت انداز میں ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کی جاسکے اور چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ  کو  عملی چامہ پہنایا جائے۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ چینی طرز کی جدیدیت کس قسم کی جدیدیت ہے؟ یہ دوسرے جدید ممالک سے کس طرح مختلف ہے؟  چین ایک جدید ملک بن گیا ہے، اس کا ہم پاکستانیوں کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
چین کی جدیدیت کی اپنی منفرد خصوصیات ہیں۔ اس میں نہ صرف تمام ممالک کی جدیدیت کی مشترکہ خصوصیات ہیں ، بلکہ چین کے اپنے قومی حالات پر مبنی چینی خصوصیات بھی شامل ہیں۔ چینی طرز کی جدت کاری سے نہ صرف چینیوں کو فائدہ ہوگا بلکہ دنیا  کے لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے۔


سب سے پہلے دنیا کی غربت میں کمی کے حوالے سے چین کی جانب سے دنیا کا مشترکہ منافع .  گزشتہ 40 سالوں کے دوران، چین کی غربت زدہ  آبادی میں تقریبا 800 ملین کی کمی واقع ہوئی ہے. چین نے انسانی تاریخ میں غربت کے خلاف سب سے بڑی جنگ جیت لی ہے، انتہائی غربت کے مسئلے کو تاریخی انداز میں حل کیا ہے، اور کہا جا سکتا ہے کہ اس نے عالمی سطح پر غربت میں کمی کے مقصد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دوسرا، چین نے  دنیا بھر میں خوراک کے بحران کو کم کرنے کے لئے  اہم کردار ادا کیا ہے.


چینی طرز کی جدیدیت کی ایک اور خصوصیت "مشترکہ خوشحالی" ہے ، اور چینیوں کا نظریہ "دنیا  ایک ہی  خاندان" ہے ، لہذا چینی طرز کی جدت کاری  کا مطلب یہ ہے کہ چین اعلی سطح پر کھلے پن کو فروغ دیتا رہےگا ، دنیا کے ساتھ زیادہ مارکیٹ کے مواقع کا اشتراک کرےگا ، اور عالمی معیشت کی بحالی میں زیادہ قوت محرکہ پیدا کرے گا۔ 
چینی طرز کی جدت کاری کا عمل ماحولیاتی میدان میں بھی منافع بخش ہو گا۔ چین کی جدیدیت کی تعمیر زمین کے ماحول اور وسائل کو تباہ کرنے کی قیمت پر نہیں ہے، بلکہ انسانیت اور فطرت کی جدت کاری میں ہم آہنگی کے ساتھ  ایک صاف ستھری اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کوشش کی جا رہی ہے.
اس کے علاوہ، ہائی ٹیک، ٹیلنٹ ایکسچینج اور اسی طرح کے دوسرے کئی شعبوں میں منافع کے مواقع موجود ہیں!


یہ دیکھ کر کیا آپ اب بھی یہ سوچتے ہیں کہ چین کی جدیدیت کا آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے؟
مت بھولئے، ہم اس نیلے سیارے پر ایک ہی ہم نصیب معاشرے کے افراد  ہیں کہ جن کا فائدہ اور نقصان ایک دوسرے سےوابسطہ ہے!