سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے نمائندوں نے شی جن پھنگ کی پیش کردہ رپورٹ کو سراہا

2022/10/16 21:49:25
شیئر:

سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے نمائندوں نے سولہ تاریخ کی سہ پہر کو جناب شی جن پھنگ کی پیش کردہ رپورٹ پر بات چیت کی ۔ ان   کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں شی جن پھنگ کی قیادت  میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے بہت سے دیرینہ مسائل پر قابو پایا ہے، بہت سے اہم اور طویل المیعاد مسائل کو حل کیا ہے، غربت کے خلاف جنگ طے شدہ شیڈول کے مطابق جیتی ہے، ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کے تاریخی کام کو ہمہ جہت انداز میں مکمل کیا ہے، اور کئی دوسرے شعبوں میں بھی  بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہوں نے دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی ہے۔