چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم

2022/10/16 22:04:19
شیئر:

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس سولہ تاریخ کو  بیجنگ میں شروع ہوئی۔ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے کانفرنس میں اپنی رپورٹ میں جناب  شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن کے تحفظ کو  برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کی خارجہ پالیسی پر قائم رہے گا، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب  معاشرے کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے، اور دنیا کے تمام ممالک سے امن، ترقی، انصاف، جمہوریت اور آزادی  کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے کی اپیل کرتا ہے۔