معاشی ترقی کی توجہ حقیقی معیشت پر مرکوز رہے گی، شی جن پھنگ

2022/10/16 12:41:33
شیئر:

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ایک اعلیٰ سطح کا سوشلسٹ مارکیٹ اقتصادی نظام تعمیر کرے گا،بنیادی سوشلسٹ معاشی نظام پر عمل کرے گا اور اسے مسلسل بہتر بنائے گا، غیر متزلزل طور پر غیر سرکاری معیشت کو مستحکم اور ترقی دے گا، وسائل کی تقسیم میں مارکیٹ کے فیصلہ کن کردار کو بھرپور فروغ دے گا اور حکومت کے بہتر کردار کو یقینی بنایا جائے گا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر کرنا ہوگی، معاشی ترقی کے لئے حقیقی معیشت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی اور نئی قسم کی صنعت کاری کو فروغ دینا ہوگا۔ ہمیں اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دینا ہوگا۔"بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہوگااور متنوع اور مستحکم بین الاقوامی اقتصادی نمونے اور اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو برقرار رکھناہوگا.

جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چین  ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول  کو  مسلسل ترقی دے رہا ہے، نیلے آسمان ، صاف پانی اور زمین کے تحفظ کے لئے کوشاں  رہےگا،ماحولیاتی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر  کو بہتر بنائےگا، اور شہری اور دیہی زندگی کے ماحول کی بہتری کو فروغ دیتا رہےگا.

 شی جن پھنگ نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ  ملک عوام کا ہے اور عوام ہی ملک کے مالک ہیں۔ ہمیں ترقی کے دوران عوام کے معاش کو یقینی بنانے میں ثابت قدم رہنا چاہئے ، عوام کی  بہتر زندگی  کے لئے مشترکہ کوشش کرنی چاہئے ، اور خوشحال زندگی کے لئے عوام کی خواہش کو پورا کرنا چاہئے۔