کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی گانگریس کا بیجنگ میں آغاز

2022/10/16 10:45:20
شیئر:

 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی گانگریس سولہ تاریخ کی صبح  10 بجے بیجنگ میں شروع ہوئی۔ قومی گانگریس کے نمائندوں، خصوصی طور پر مدعو نمائندوں سمیت 2300  نمائندگان نے  گانگریس میں شرکت کی،  سی پی سی سے غیر وابستہ شخصیات اور متعلقہ ذمہ دار شخصیات بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔ 
گانگریس میں  سی پی سی  کی 19ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ اور سی پی سی کے  مرکزی  انضباطی و  معائنہ کے 19ویں  کمیشن کی ورک رپورٹ کا جائزہ  لیا جائے گا،   سی پی سی کے  چارٹر کے ترمیمی بل  کی منظوری دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ سی پی سی کی نئی مرکزی کمیٹی اور مرکزی انضباطی و  معائنہ کمیشن کا انتخاب  کیا جائے گا۔ 
101 سالہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے 73 سال سے برسر اقتدار ہے۔ سی پی سی کی قومی کانگریس اور اس کے ذریعہ تشکیل دی جانے والی  مرکزی کمیٹی سی پی سی  کا اعلی ترین رہنما ادارہ ہے۔ سی پی سی کی قومی کانگریس ہر پانچ سال بعد منعقد ہوتی ہے۔