سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے انعقاد پر مبارکباد کے لیے دنیا بھر کے سیاسی معززین اور دوست شخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات

2022/10/16 22:18:33
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کے موقع پر دنیا بھر سے سیاسی جماتوں کے رہنماؤں اور دوست شخصیات نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی افریقن نیشنل کانگریس کے چیئرمین اور صدر رامافوسا نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس ایک اہم موقع پر منعقد ہو رہی ہے کہ جب چین اور دنیا کے حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ اے این سی ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ساتھ اپنے بھائی چارے کی قدر کرتی ہے، اور یکجہتی اور مشترکہ اقدار دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات کی مضبوط بنیاد ہیں۔

ارجنٹائن جسٹس پارٹی کے چیئرمین اور صدر فرنانڈیز نے کہا کہ اقتصادی اور سماجی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں چین کی عظیم کامیابیوں کی کلید کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مضبوط قیادت میں مضمر ہے۔

یونائیٹڈ نیشنل پارٹی آف سری لنکا کے رہنما اور صدر وکرما سنگھے نے کہا کہ یونائیٹڈ نیشنل پارٹی آف سری لنکا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور سری لنکا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے بہت پہلے یہ دوستانہ تعلقات قائم  ہیں۔  طویل عرصے سے دونوں فریقوں کے درمیان مخلصانہ اور دوستانہ تعلقات جاری رہے ہیں جنہوں نے دوطرفہ تعلقات کی سطح کو آگے بڑھانے اور دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے بھی سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے انعقاد پر مبارکباد کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا۔