چین جدت طراز ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے، شی جن پھنگ

2022/10/16 12:35:32
شیئر:

جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چین نے کچھ اہم بنیادی ٹیکنالوجیز میں اہم پیش رفت اور کامیابیاں حاصل کی ہیں، اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کو  وسعت دی ہے ، اور انسان بردار خلائی پروازوں   سمیت چاند اور مریخ پر  تحقیقی مشن روانہ کئے ہیں، گہرے پانیوں اور زیر زمین گہرائیوں میں تلاش کے کام کو وسعت دی ہے، سپر کمپیوٹرز ، سیٹلائٹ نیویگیشن ، کوانٹم انفارمیشن ، نیوکلیئر پاور ٹیکنالوجی ، بڑے ہوائی جہاز کی تیاری  اور  بائیو میڈیسن جیسے شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، اور کامیابی سے جدت طراز  ممالک کی صف  میں شامل  ہوچکا ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں ہم نے اس تصور پر عمل کیا ہے کہ شفاف پانی اور سرسبز پہاڑ سنہری پہاڑ اور چاندی کے پہاڑ ہیں۔ اس دوران پہاڑوں، پانیوں، جنگلات، جھیلوں،اور  سبزہ زاروں  کا مربوط تحفظ اور منظم انتظام کیا گیا ہے۔ حیاتیاتی  تمدن کا ادارہ جاتی نظام مزید مضبوط ہو چکا ہے، حیاتیاتی ماحول کا تحفظ تاریخی پیش رفت  اور مجموعی طور پر تبدیلیوں سے گزر ا ہے، اور مادر وطن میں آسمان مزید نیلا، پہاڑ مزید سبز اور پانی مزید صاف ہو چکا ہے.

شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کے مرکزی مقاصد میں ملک کے تمام  لوگوں کے اتحاداور ان کی رہنمائی سے ہمہ جہت طور پر ایک طاقتور جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر ، دوسرے صد سالہ ہدف کے حصول کے لیے جدوجہد ، اور چینی خصوصیات کی حامل جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کو جامع طور پر فروغ دینا ہے۔ 

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہمہ جہت طور پر ایک طاقتور جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لئے  مجموعی اسٹریٹجک انتظام دو اہم مراحل پر مشتمل ہے۔اول ، 2020سے 2035 تک، بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کو یقینی بنایا جائے گا،  دوسرا ،  2035 سے رواں صدی کے وسط تک، چین کو  ایک خوشحال،  طاقتور، جمہوری، مہذب، ہم آہنگ اور خوبصورت جدید سوشلسٹ ملک میں ڈھالا جائے گا۔آئندہ پانچ سال ایک جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ گیر  تعمیر کے آغاز کے لیے ایک کلیدی عرصہ ہو گا۔

چین باصلاحیت افراد کے حامل ملک کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی پرعمل درآمد کرتا رہے گا، شی جن پھنگ
 جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ  چین باصلاحیت افراد کے حامل ملک کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کو مکمل طور پر نافذ کرے گا، محنت، علم، جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کا احترام کرتے  ہوئے ، باصلاحیت افراد کی نمو کی حکمت عملی کو بہتر بنائے گا، چین کو دنیا کے اہم ٹیلنٹ سینٹر میں تبدیل کرنے اور جدت طرازی کے حامل ملک کی تعمیر کو تیز کرے گا اور ٹیلنٹ کے بین الاقوامی مقابلہ میں فتح حاصل کرنے  کی کوشش کرے گا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدیت کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا  کی قیادت میں سوشلسٹ جدیدیت ہے ،  جس میں تمام ممالک کی جدیدیت کی مشترکہ خصوصیات اور قومی حالات کی بنیاد پر چینی خصوصیات بھی  شامل ہیں۔  چینی طرز کی جدیدیت ایک بہت بڑی آبادی کی حامل جدیدیت ہے،  تمام لوگوں کی  خوشحالی پر مبنی جدیدیت ہے،جس میں مادی تہذیب اور روحانی تہذیب ہم آہنگ ہیں ، یہ انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی حامل جدیدیت ہے،  اور  پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کی جدیدیت ہے۔