چین وسائل کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنائےگا،شی جن پھنگ

2022/10/16 12:47:11
شیئر:

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین وسائل کی  تقسیم کے نظام کو بہتر بنائےگا، خوشحالی کے لئے سخت محنت کی حوصلہ افزائی کی جائےگی، منصفانہ مواقع کو فروغ دیا جائے گا، کم آمدنی والے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جائےگا، روزگار کی ترجیحی حکمت عملی کو لاگو کیا جائےگا، روزگار کے  لیے عوامی خدمت کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، غیر معقول پابندیوں اور روزگار کے امتیازی سلوک کا خاتمہ کیا جائے گا  ،اور ہر ایک کو سخت محنت کے ذریعے اپنی ترقی حاصل کرنے کا بھرپور موقع دیا جائےگا.

شی جن پھنگ نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کی کوششیں جاری رہیں گی۔بدعنوانی سب سے بڑا کینسر ہے جو پارٹی کی توانائی اور مقابلےکی صلاحیت کو خطرے میں ڈالتا ہے ، اور انسداد بدعنوانی اپنے آپ میں ایک مکمل انقلاب ہے۔ جب تک بدعنوانی کے لیے موافق اور سازگار حالات موجود ہیں، انسداد بدعنوانی کی جدوجہد کو ایک لمحے کے لیے بھی نہیں روکا جا سکتا۔ 

شی جن پھںگ نے کہا کہ کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کو  فعال اورمستقل طور پر فروغ دیا جائے گا، چین کے توانائی وسائل کی صورت حال کے مطابق قدم بہ قدم کاربن پیک ایکشن پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ توانائی کے انقلاب کو گہرا کیا جائے گا، کوئلے کے صاف اور موثر استعمال کو مضبوط بنایا جائے گا، توانائی کے نئے نظام کی منصوبہ بندی اور تعمیر کو تیز کیا جائے گااور موسمیاتی تبدیلی کی عالمی گورننس میں فعال طور پر حصہ لیا جائے گا۔