چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کو فروغ دیا جائے

2022/10/16 21:45:11
شیئر:

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس سولہ تاریخ کو  بیجنگ میں شروع ہوئی۔ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے کانفرنس میں اپنی رپورٹ میں جناب  شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اب سے سی پی سی  کا مرکزی کام ملک بھر میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو متحد کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ جامع طور پر ایک جدید سوشلسٹ ملک  کی تعمیر کی جاسکے ، دوسرے صد سالہ ہدف کا ادراک کیا جاسکے ، اور چینی طرز کی جدیدیت  کے ساتھ چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کو جامع طور پر فروغ دیا جاسکے۔

مزکورہ  چینی طرز کی جدیدیت کی پانچ خصوصیات ہیں ،یہ ایک بہت بڑی آبادی کے ساتھ  جدیدیت کی طرف پیش قدمی ہے، یہ تمام لوگوں کے لئے مشترکہ خوشحالی کے ساتھ ایک جدیدیت ہے، جس میں مادی تہذیب اور روحانی تہذیب ہم آہنگ ہیں، انسانیت اور فطرت ہم آہنگی سے رہتے ہیں، اور پرامن ترقی کی راہ اختیار کی جاتی ہے.

شی جن پھنگ نے چینی طرز کی جدیدیت کے بنیادی تقاضوں پر بھی روشنی ڈالی،یعنی  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت پر قائم رہا جائے، چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کو برقرار رکھا جائے، اعلی معیار کی ترقی حاصل کی جائے ، ہمہ گیر عوامی طرز  جمہوریت کو فروغ دیا جائے، تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی حاصل کی جائے، انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دیا جائے ، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے ، اور انسانی تہذیب کا ایک نیا نمونہ  پیدا کیا جائے۔