کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق مستقبل کے لیے چین کے طرزِ حکمرانی کی حکمت عملی

2022/10/16 22:01:39
شیئر:

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس سولہ تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری  شی جن پھنگ نے 19 ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے کانگریس کو رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں شی جن پھنگ نے آنے والے دور میں ملک پر حکمرانی کے لیے سی پی سی کی حکمت عملی کی وضاحت کی، جس میں اقتصادی ترقی، دیہی احیاء، بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کا فروغ، تعلیم اور طبی دیکھ بھال، ماحولیاتی تحفظ اور ایک ملک، دو نظام سمیت دیگر موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔