صدر شی جن پھنگ کی طرف سے عراق کے نومنتخب صدر عبدالطیف راشد کے نام تہنیتی پیغام

2022/10/16 10:32:52
شیئر:

15 اکتوبر کو  ،چینی  صدر شی جن پھنگ نے  جمہوریہ عراق کا صدر منتخب ہونے پر جناب عبدالطیف راشد کو ایک تہنیتی پیغام  بھیجا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور عراق میں روایتی دوستی پائی جاتی ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد تیزی سے مستحکم ہوا ہے، اور مختلف شعبوں میں عملی معیار کا  تعاون مسلسل آگے بڑھ رہا ہے. میں چین عراق تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دونوں ممالک اور چین عراق اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیشرفت کو فروغ دینے کے لئے صدر راشد کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔