توانائی کے بحران سے یورپی آٹوموٹو انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا

2022/10/16 17:07:36
شیئر:

ایس ان پی  گلوبل موبیلٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، یورپ میں توانائی کے بحران نے یورپی آٹوموٹو انڈسٹری کے توانائی کے اخراجات پر بہت زیادہ دباؤ  ڈال دیا ہے، اور موسم سرما کے آغاز سے پہلے توانائی کے استعمال کی پابندیاں کار فیکٹریوں کی بندش کا باعث بن سکتی ہیں.
یورپی آٹوموٹو صنعت توانائی کے بحران سے شدید متاثر ہوئی ہے. توانائی کے اخراجات کو کم کرنے کے لئے، یورپی کمپنیوں کو  اپنی پیداواری لائنوں کو منتقل کرنا پڑا ، اور منتقلی کے لئے اہم مقامات میں سے ایک  امریکہ ہے. کچھ ذرائع ابلاغ نے تبصرہ کیا ہے کہ توانائی کے زیادہ  اخراجات نے بہت سے یورپی ممالک میں توانائی سے متعلق کاروباری اداروں کو پیداوار کو کم کرنے یا روکنے پر مجبور کر دیا ہے، جس سے یورپ کو "ڈی انڈسٹریلائزیشن" کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. کچھ  لوگوں کا خیال ہے کہ اگر یہ مسئلہ طویل عرصے تک حل نہیں ہوتا  تو  یورپ کا صنعتی ڈھانچہ مستقل طور پر تبدیل ہوسکتا ہے۔