چین کبھی بھی بالادستی یا توسیع پسندی کی جستجو نہیں کرےگا،شی جن پھنگ

2022/10/16 12:44:46
شیئر:

شی جن پھنگ نے کہا کہ امور  تائیوان کو حل کرنا چینی عوام کا داخلی کام ہے اور اس کا فیصلہ چینیوں کی مرضی پر منحصر ہے۔ ہم بہت زیادہ خلوص اور اپنی بہترین کوششوں سے مادر وطن کے پرامن اتحاد کے امکان پر اصرار کرتے ہیں، لیکن ہم طاقت کا استعمال ترک کرنے  کا  وعدہ بھی نہیں کریں گے اور تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھیں گے۔ بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور علیحدگی پسندوں کی حوصلہ افزائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ چینی قوم نشاۃ ثانیہ کا حصول اور مادر وطن کا اتحاد ناگزیر تاریخی رجحانات ہیں جن کے حصول کا راستہ نہیں روکا جا سکتا!

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین پر امن آزاد خارجہ پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، بین الاقوامی تعلقات کے  بنیادی اصولوں کو برقرار رکھتا ہے، بین الاقوامی  انصاف کو برقرار رکھتا ہے، اور ہر قسم کی بالادستی اور طاقت کی سیاست کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، سرد جنگ کی ذہنیت کی مخالفت کرتا ہے، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے، اور دوہرے معیار کی مخالفت کرتا ہے۔ چین کبھی بھی بالادستی یا  توسیع پسندی کی جستجو نہیں کرےگا۔