گزشتہ دس سالوں میں ہم نے تین بڑے واقعات کا تجربہ کیا ہے جو دور رس تاریخی اہمیت کے حامل ہیں،شی جن پھنگ

2022/10/16 10:57:24
شیئر:

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس 16  اکتوبر کی صبح بیجنگ  میں شروع ہوئی۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری  شی جن پھنگ نے 19 ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے کانگریس کو رپورٹ پیش کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ پارٹی کی  18 ویں قومی کانگریس کے انعقاد کو دس سال ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں کے دوران ہم نے  دور رس تاریخی اہمیت کے حامل تین بڑے واقعات کا تجربہ کیا ہے: پہلا، سی پی سی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ ؛ دوسرا، چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم ایک نئے عہد میں داخل ہوا ہے؛ تیسرا، غربت کے خاتمے کے تاریخی کام کو پورا کیا گیا ، ہمہ جہت طریقے سے ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر مکمل کی گئی ، اور پہلے صد سالہ ہدف  کو خوش اسلوبی سے حاصل کیا گیا۔ یہ ایک تاریخی فتح ہے جو سی پی سی اور چینی عوام نے اپنی انتھک جدوجہد کے ذریعے حاصل کی ، یہ  چینی قوم کی ایک تاریخی فتح ہے،  جس کے دنیا پر دور رس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ دس سالوں میں چین کی جی ڈی پی 54 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر 114 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکی ہے۔ چین کا مجموعی اقتصادی حجم عالمی معیشت کا 18.5 فیصد ہے، جس میں 7.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے.

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین 140 سے زائد ممالک اور خطوں کا بڑا تجارتی شراکت دار بن چکا ہے، چین کی اشیا کی تجارت کی کل مالیت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، اور چین میں  غیر ملکی سرمایہ کاری  اور  بیرونی سرمایہ کاری  دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔