بیسویں سی پی سی قومی کانگریس کی پہلی پریس کانفرنس

2022/10/17 16:29:49
شیئر:

17 اکتوبر کی صبح بیسویں سی پی سی قومی کانگریس کی پہلی پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔متعلقہ اہلکاروں نے  نئے ترقیاتی تصور کے نفاذ، نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر، اعلی معیار کی ترقی کے فروغ، اور دیگر متعلقہ امور پر روشنی ڈالی اور  نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
 نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر چاو چھین شین  نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے عالمی وبا  کی صورتحال میں کافی اتار چڑاو ہوا، پیچیدہ اور شدید بین الاقوامی صورتحال اور کمزور سرحد پار سرمایہ کاری کے مجموعی پس منظر میں، چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں متعدد مشکلات پر قابو پایا ہے اور نمو کو مستحکم کیا  ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری پر اعتماد ہے اور وہ طویل عرصے سے چینی مارکیٹ کے بارے میں پرامید ہیں۔