ورلڈ ہیلتھ سمٹ 2022 کا افتتاح

2022/10/17 11:01:15
شیئر:
سولہ تاریخ کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں 3 روزہ ورلڈ ہیلتھ سمٹ 2022  کا آغاز ہوا. اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس ، جرمن چانسلر شولز اور دیگر اہم شخصیات نے افتتاحی تقریب میں ورچوئل شرکت کی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے کہا کہ رواں سال ورلڈ ہیلتھ سمٹ کو صحت کے مضبوط نظام کی تعمیر کے لیے "انتباہ" سے " عملی اقدامات" کی جانب بڑھنا چاہیے۔اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس موسمی  تبدیلی اور صحت ، وبائی امراض کی روک تھام کی پالیسیوں اور پائیدار عالمی صحت کے نظام کے قیام پر مرکوز ہے۔ اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے وزراء اور  حکومتی عہدیدار شرکت کر رہے ہیں اور سائنسی برادری، کاروباری اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے تقریباً 6,000 نمائندے آن لائن اور آف لائن شریک ہیں۔