17 تاریخ کی صبح 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس میں کوانگشی جوانگ خود اختیار علاقے
کے وفد کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے جناب شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 20 ویں
سی پی سی قومی کانگریس نے پارٹی اور ملک کے کلیدی مقاصد کو آگے بڑھانے کے راستے کی
نشاندہی کی ہے ، اور یہ ہماری پارٹی کے لئے ایک سیاسی اعلان اور ایکشن پلان ہے تاکہ
ملک بھر میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو متحد کیا جاسکے اور نئے عہد اور نئے سفر
میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی پیروی اور ترقی کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ
20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کی روح کا مطالعہ کرنے اور اسے نافذ کرنے کے لئے،
ہمیں گزشتہ پانچ سالوں کے کام اور نئے عہد میں گزشتہ 10 سالوں میں عظیم تبدیلیوں
کو سمجھنا ہوگا، چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کے مشن
کو سمجھنا ہوگا، اور اپنے اندر بہترین تبدیلیاں پیدا کر کے عظیم سماجی انقلاب کی
قیادت کرنا ہوگی.پوری پارٹی
اور ملک بھر میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو پارٹی کی قیادت میں "فولاد " کی طرح
متحد ہونا چاہئے تاکہ چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کو فروغ دیا جاسکے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ نئے عہد کے پہلے 10 سال غیر معمولی رہے ہیں۔ سی پی سی اور
ملک کے نصب العین کی ترقی کے سلسلے میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ حقیقت
نے ثابت کیا ہے کہ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کا راستہ چین کی حالات کے عین مطابق
ہے، چینی عوام کی مرضی کی عکاسی کرتا ہے، اور وقت کے تقاضوں کو پورا کر سکتا ہے۔
شی جن پھنگ نے پر زور انداز میں کہا کہ چینی طرز کی جدیدیت چین کی حقیقت کے عین
مطابق ہے۔ ہمیں ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کو اپنی صلاحیت کے مطابق فروغ دینا چاہئے
اور چین کی ترقی کی تقدیر کو مضبوطی سے اپنے ہاتھوں میں پکڑ کر رکھنا چاہئے۔ نئے
عہد کے بعد سے ، سی پی سی نے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے اپنے عمل کو بھر
پور طور پر مستحکم کیا ہے ، اور کامیابی کے ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دیا
اور وسعت دی ہے۔
شی جن
پھنگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو پارٹی کےاندر انقلاب کو فروغ دینے کے
لیے ثابت قدم رہنا چاہیے، تاکہ پارٹی ہمیشہ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے مقصد کی
مضبوط قیادت کا مرکز رہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے بدعنوانی کے خلاف ایک بے مثال لڑائی کو فروغ دیا ہے اور ہمہ جہت طریقے سے کامیاب اندرونی انقلاب لایا جا رہا ہے۔