امریکی جمہوریت کے لیے بڑھتا ہوا خوف

2022/10/17 15:35:59
شیئر:

ایک امریکی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق یوں تو کئی دہائیوں سے امریکہ نے خود کو دنیا بھر کی جمہوریتوں کے محافظ کے طور پر برقرار رکھا ہے۔ لیکن وسیع پیمانے پر رائے شماری کے مطابق اب یہ امریکہ کی اپنی جمہوریت ہے جس نے ووٹروں کو پریشان کر رکھا ہے۔ ووٹروں کی طرف سے بیان کردہ  سب سے بڑا مسئلہ ملک میں بڑھتا ہوا  افراط زر  ہے ،اس حوالے سے وہ اگلے مہینے کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ہی  آواز اٹھا رہے ہیں. لیکن جمہوریت کے لیے خطرات کے ساتھ ساتھ جو مسائل اب اس معاشرے میں زیادہ سر اٹھا رہے ہیں ان ٘میں اسقاط حمل کے حقوق، جرائم، امیگریشن اور دیگر مسائل ہیں۔ ان مسائل کو  امریکہ کی  دونوں بڑی  جماعتوں کے امیدوار اپنی اشتہاری مہموں میں بار بار  دہرا رہے ہیں۔ جمہوریت کے بارے میں خدشات ریپبلکنز کے مقابلے میں ڈیموکریٹس میں زیادہ پائے جاتے ہیں، اور  ملک بھر میں کئے جانے والے دیگر سرویز  بھی اس مشاہدے کی حمایت کرتے