اقوام متحدہ کے حکام کا زرعی برآمدات کے معاہدے پر بات چیت کے لیے روس کا دورہ

2022/10/17 10:02:28
شیئر:

روسی میڈیا کے مطابق سولہ تاریخ کو اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس اور  اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت اور ترقی کی سیکرٹری جنرل ریویکا گرینسپن نے ماسکو کا دورہ کیا۔مذکورہ حکام  نے روسی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کرتے ہوئے بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد کے معاہدے کو  توسیع  دینے پر بات چیت کی۔
اسی  روز، ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے استنبول میں یوکرائن کے وزیر انفراسٹرکچر کبراکوف کے ساتھ ملاقات کی اور بحیرہ اسود سے فوڈ آؤٹ باؤنڈ ٹرانسپورٹیشن کے مشترکہ رابطہ مرکز کا دورہ کیا۔ آقار نے کہا کہ اناج کی برآمد کے معاہدے پر دستخط کے بعد سے تاحال 345 بحری جہاز بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے 7.7 ملین ٹن اناج  کی ترسیل کر چکے ہیں۔ یہ ایک "تسلی بخش نتیجہ" ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تنازع کو جلد از جلد پرامن طریقے سے حل کر لیا جائے گا اور کشیدگی کم ہو جائے گی۔ کبرکوف نے کہا کہ بحیرہ اسود سے خوراک کی برآمد کا طریقہ کار جاری رہنا چاہیے۔