چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 17 تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ
سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے
کامیاب انعقاد پر مبارک باد کے لئے متعدد ممالک کے معززین نے تہنیتی پیغامات
بھیجے ہیں۔ تمام فریقین نے چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت کا اظہار
کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین عالمی معیشت کا ایک اہم انجن بن چکا ہے۔ تمام
فریقین دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے ذریعے، چین کے ساتھ تعلقات کو مزید
مضبوط بنانے کے لئے تیار ہیں۔