امریکہ میں گن وائلنس کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوں پر توجہ مرکوز، امریکی ویب سائٹ

2022/10/17 16:25:20
شیئر:

ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق کوویڈ 19 وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے قومی سطح پر پرتشدد جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ،  اور بہت سے منتخب عہدیداروں ، پالیسی سازوں اور میڈیا  نے غلطی سے نوجوانوں پر اس کا  الزام عائد کیا ہے۔

پرتشدد جرائم کی محض ایک ہی  وجہ کی طرف اشارہ کرنے  سے امریکی معاشرے نے ایسی پالیسیوں  کو جنم دیا ہے جس نے نوجوانوں، اور خاص طور پر سیاہ فام نوجوانوں کو نقصان پہنچایا ہے ۔یہ وہ مسئلہ ہے جو  انہوں نے پیدا نہیں کیا تھا۔

ایک حالیہ تجزیے کے مطابق، 2019 میں امریکہ میں گن وائلنس کی وجہ سے گرفتار ہونے والے افراد میں سے صرف 7 فیصد  18 سال سے کم عمر تھے، جو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہت کم حصہ ہے۔

بندوق کے تشدد میں اضافے کے نوجوانوں ، خاص طور پر سیاہ فام نوجوانوں پر اثرات کو  نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے. بندوق کے تشدد کو کم کرنے کی کوششوں میں غربت اور وسائل کی کمی جیسے  بنیادی سماجی حالات کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے جو تشدد کا سبب بن رہے ہیں۔