چینی طرز کی جدیدیت طاقتور اور خوشحال ملک کی تعمیر کا لازمی راستہ ہے

2022/10/17 16:33:50
شیئر:

سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سی پی سی کا اصل مشن یہ ہے کہ ایک طاقتور جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے  تمام لوگوں کی ہمہ جہت طریقے سے رہنمائی کرنا، دوسرے صد سالہ ہدف کو حاصل کرنا، اور چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کو جامع طور پر فروغ دینا۔اجلاس میں شریک نمائندوں نے کہا کہ چینی طرز کی  جدیدیت   طاقتور جدید سوشلسٹ ملک  کی تعمیر کا لازمی راستہ ہے۔  نمائندہ  بائی لیان یانگ نے کہا کہ زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے کارکنان کے  طور پر  ہمیں چینی طرز کی زرعی جدت کاری کو فروغ دینا  چاہیئے۔  زرعی جدت کاری  کے لئے   کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت، تکنیکی جدت اور  کسانوں کی محنت انتہائی لازمی ہیں۔