دوسرے ورلڈ فوڈ فورم کا اٹلی میں انعقاد

2022/10/18 10:29:16
شیئر:

دوسرا ورلڈ فوڈ فورم 17 تاریخ کو  اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوا، جس کا مقصد نوجوانوں کی شرکت کا فروغ، کمزور ممالک کے لیے سرمایہ کاری کی تلاش، اور زرعی خوراک کے نظام کی تبدیلی کو فروغ دینے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو مضبوط کرنا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے عالمی خوراک کے بحران سے نمٹا جا سکے۔
5 روزہ فورم کا اہتمام اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے کیا ہے اور اس کا انعقاد آن لائن اور آف لائن کیا جا رہا ہے۔ رواں سال کا فورم نوجوانوں کے رہنما کردار کو اجاگر کر رہا ہے، جس میں گلوبل یوتھ فورم،   فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کا سائنس اینڈ انوویشن فورم، اور  "ہینڈ ان ہینڈ" سرمایہ کاری فورم سمیت دیگر اہم  سرگرمیاں  شامل ہیں۔