بین الاقوامی برادری کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس پر توجہ

2022/10/18 10:20:15
شیئر:

16 اکتوبر  کو    کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی  20 ويیں قومی کانگریس  بیجنگ میں شروع ہوِئی  ۔ اس اجلاس میں اگلے پانچ سال اور آئندہ عرصے  کے لیے چین کی ترقی کا خاکہ تشکیل دیا جا رہا ہے ۔ اس اجلاس  نے نہ صرف 1.4 ارب سے زائد چینی عوام بلکہ دنیا کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔اس کی کیا وجہ ہے ؟
سب سے پہلے، چین میں حاصل کردہ کامیابیاں  قابل ذکر ہے۔ چین میں انسداد  غربت کے میدان میں حاصل کامیابیوں کو نئے عہد کے گزشتہ دس سالوں میں دور رس تاریخی اہمیت  کے حامل تین اہم ترین واقعات میں ایک سمجھا جاتا ہے ۔ 
دوسرا :چینی مارکیٹ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں. شی جن پھنگ نے 20 ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ چین بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کی بنیادی قومی پالیسی اور باہمی سود مند اور جیت  جیت تعاون  پر مبنی کھلے پن کی حکمت عملی پر عمل پیرا رہےگا ۔  چین کی نئی ترقی  دنیا کو نئے مواقع فراہم  کرے گی ، اور ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر  کے لیے اپنا کردار  ادا کرے گی۔ تیسرا ،  عالمی مسائل کے حل میں چینی  تصورات  کو  عالمی برادری میں تسلیم کر لیا گیا ہے ۔
اس وقت دنیا کو بدامنی اور تبدیلی کا سامناہے ، اس تناظر میں  چین نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو  پیش کیا  ، اور چین مختلف عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔