آسٹریلیا مغربی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرےگا، آسٹریلوی وزیر خارجہ

2022/10/18 16:09:23
شیئر:

18 اکتوبر  کو  ، آسٹریلوی  وزیر خارجہ پینی ہوانگ نے  سرکاری ویب سائٹ پر ایک میڈیا بیان جاری کیا ، جس میں کہا  گیا  کہ آسٹریلیا نے موریسن حکومت کے مغربی یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے موقف کو تبدیل کردیا ہے، اسرائیل میں آسٹریلوی سفارت خانہ تل ابیب میں رہا ہے اور رہےگا۔
یاد رہے کہ  15دسمبر 2018 کو آسٹریلوی حکومت نے مغربی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا ،لیکن فوری طور پر آسٹریلوی سفارت خانے کو مغربی یروشلم منتقل نہیں کیا گیا۔ فلسطینی فریق نے اس وقت آسٹریلیوی حکومت کے فیصلے کو  "غیر ذمہ دارانہ" قرار دے  کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔