چین اور یوگینڈا کے صدور کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2022/10/18 10:30:30
شیئر:
18 اکتوبر کو  چینی صدر شی جن پھنگ اور یوگینڈا کے صدر ایڈورڈ موسیویٹی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور یوگینڈا کے درمیان دیرینہ روایتی اور مضبوط دوستی ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک نےجامع تعاون کی شراکت داری قائم کی ہے، سیاسی باہمی اعتماد کو تیزی سے مستحکم کیا ہے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کیا ہے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور نمایاں خدشات سے متعلق امور پر مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، اور بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں قریبی تعاون کیا ہے. صدر شی نے کہا کہ وہ  چین اور یوگینڈا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت  دیتے ہیں  اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کو  بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چین افریقہ تعاون فورم  فریم ورک کے  تحت  مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے  کے لیے  صدر موسیویٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں  ،تاکہ دونوں ممالک اور دونوں عوام کو فائدہ پہنچے اور نئے  عہد  میں چین افریقہ  ہم نصیب معاشرے کے قیام  کے لئے مل کر کام کیا جا سکے ۔