پاکستانی وزیر خارجہ کی 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے افتتاح پر مبارکباد

2022/10/18 17:27:36
شیئر:

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس کے موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کانفرنس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سی پی سی  کی 20 ویں قومی کانگریس کے موقع پر میں چینی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی دور اندیش قیادت میں عوامی جمہوریہ چین تیزی سے چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کے مقصد کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سی پی سی  کی دانشمندانہ قیادت میں چین بین الاقوامی سیاست اور عالمی امن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ چاروں  موسموں کے تزویراتی شراکت دار اور آہنی  بھائی کی حیثیت سے ،چینی قوم کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں سی پی سی کی دور اندیشی سے ہمیں  بہت حوصلہ افزائی حاصل ہوئی ہے۔