بہت سے ممالک کی سیاسی جماعتوں کی اہم شخصیات کو یقین ہے کہ چین سوشلسٹ جدیدیت اور طاقتور ملک بننے کے مقصد کو حاصل کرسکتا ہے

2022/10/18 16:13:54
شیئر:

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس 16 جولائی کو بیجنگ میں شروع ہوئی۔ بہت سے ممالک کی سیاسی جماعتوں کی شخصیات نے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی رپورٹ کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کی  20ویں سی پی سی کانگریس مستقبل کی ترقی کے لئے ایک  بلیو پرنٹ کا درجہ رکھتی ہے اور انہیں یقین ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں چین ہمہ جہت انداز میں جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
سری لنکا کے سابق صدر اور لبرل پارٹی کے چیئرمین میتھریپالا سری سینا نے کہا کہ آج دنیا کو مختلف مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے لیکن  ہمیں اب بھی پختہ یقین ہے کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  چین کے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے چینی عوام کی رہنمائی کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔