نبی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا تصور انسانی ترقی اور پیشرفت کے لیے راستہ دکھاتا ہے

2022/10/18 18:52:11
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 18 تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ دور میں مختلف ممالک کے لوگوں کو  وبا، معاشی بدحالی، تنازعات اور جنگوں کا سامنا رہا ہے۔ نبی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے   کا تصور  انسانی ترقی اور پیشرفت کے لیے  راستہ دکھاتا ہے۔اس تصور کو  عالمی برادری کی جانب سے پزیرائی اور حمایت حاصل ہوئی  ہے، اور  یہ اقوام متحدہ  اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی دستاویزات میں بھی جا بجا نظر آتا ہے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑا ہو کر، چین پرامن ترقی  کے اصول پر قائم رہے گا، دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے   کی تعمیر کے لیے شراکت داری کرتا رہے گا ، تاکہ   انسانی ترقی اور پیشرفت کو فروغ دینے اور ایک بہتر دنیا کی تشکیل میں زیادہ سے زیادہ کام سرانجام دیا جا سکے۔