چین میں ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کے ثمرات

2022/10/19 10:09:27
شیئر:

 

16تاریخ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کے آغاز کے موقع پر جب سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے 19 ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے کانگریس میں ایک رپورٹ پیش کی تو انہوں نے ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کی خصوصیات اور فوائد کو جامع انداز میں بیان کیا اور نئے عہد میں ملک کی ترقی کے لیے سوشلسٹ جمہوری سیاست کی سمت کی نشاندہی کی۔ اس سے بین الاقوامی برادری چین میں جمہوری قدروں کے معیار کا بخوبی مشاہدہ کر سکتی ہے۔
ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا جوہر سوشلسٹ جمہوریت ہے جس میں مرکز پورے چینی عوام ہیں، اور خصوصیات اور فوائد اس پورے عمل میں پوشیدہ ہیں. یہ جمہوری ماڈل جمہوری انتخابات، جمہوری مشاورت، جمہوری فیصلہ سازی، جمہوری نظم و نسق اور جمہوری نگرانی کو یکجا کرتا ہے، تاکہ عوام کی آواز سنی جا سکے اور ملک کی سیاسی اور سماجی زندگی کے تمام امور میں اس کی عکاسی کی جا سکے۔ یہ جامع اور ہمہ گیر جمہوری ماڈل چینی عوام کو صحیح معنوں میں اپنے ملک کا مالک بننے کی اجازت دیتا ہے۔
گزشتہ ایک دہائی میں مطلق غربت کے مسئلے کے تاریخی حل اور ہمہ جہت انداز میں معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر سے لے کر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر اور مشترکہ خوشحالی کے ہدف کی جانب بڑھنے کے نئے سفر کے آغاز تک ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت نے بھرپور توانائی اور مضبوط قوت کا مظاہرہ کیا ہے۔
دنیا متنوع ہے، اور جمہوریت کا ماڈل کبھی بھی یکسان نہیں ہے ۔ صرف ایک ایسا جمہوری نظام جو کسی بھی ملک کے قومی حالات کے مطابق ہے وہ ہی سب سے زیادہ قابل اعتماد اور موثر ہوگا۔ جامع طور پر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر پر، سی پی سی اس ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت اور انسانی سیاسی تہذیب کو فروغ دینے میں چینی شراکت جاری رکھے گی۔