ایران کی وزارت خارجہ نے 18 اکتوبر کی شام کو یہ خبر جاری کی تھی کہ ایران کے وزیر
خارجہ امیر عبداللہیان نے افغان امور کے حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی
ایلچی محمد صادق سے بات چیت کی ہے۔
محمد صادق نے افغانستان کی موجودہ صورتحال
اور اس پر پاکستان کا موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں افغان پناہ
گزینوں کی بڑی تعداد موجود ہے، افغانستان میں کشیدہ صورتحال سے ایران اور پاکستان
سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے علاقائی اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک ،
خاص طور پر ایران اور پاکستان کے تعمیری کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
عبداللہیان
نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے تعاون کے لیے تیار ہے جس سے خطے میں سلامتی کو تقویت
ملے ۔ اس وقت ایران میں 45 لاکھ سے زائد افغان شہری موجود ہیں۔ انہوں نے افغانستان
میں امن و استحکام کے لیے ایران کی حمایت پر زور دیا جس سے پناہ گزینوں کی اپنے ملک
میں واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔ عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایران افغانستان کے
ہمسایہ ممالک کے سینئر سفارتکاروں کا ایک خصوصی اجلاس منعقد کرنے کی اپیل کرتا ہے۔