چین میں قانون کی جامع حکمرانی کے مجموعی نمونے کی بنیادی طور پر تکمیل

2022/10/19 15:48:57
شیئر:

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی اور قانوتی کمیشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ژی بائی نے 19 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں  چین میں قانون کی حکمرانی کی تعمیر  سے متعلقہ امور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین میں  قانون کی جامع حکمرانی کا مجموعی نمونہ بنیادی طور پر  مکمل ہو چکا ہےاور چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانونی  نظام کی تعمیر میں تیزی آ رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق  رواں سال ستمبر کے اختتام تک چین میں کل  293 موثر قوانین، 598 انتظامی قواعد و ضوابط اور 13 ہزار سے زائد مقامی قوانین موجود تھے۔ گزشتہ 10 سالوں میں سی پی سی کے 159  قواعد و ضوابط مرتب کیے گئے ہیں ۔