دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقیاتی حکمت عملی پر عمل درآمد اور افادیت کی میڈیا میں نمایاں پزیرائی

2022/10/19 10:20:40
شیئر:

 

18تاریخ کو سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کے نیوز سینٹر کے تحت انٹرویوز کے سلسلے میں دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقیاتی حکمت عملی پر عمل درآمد اور افادیت کو چینی اور غیر ملکی میڈیا میں نمایاں پزیرائی ملی ہے۔
 شنگھائی وفد کے ترجمان چاؤ جیامیِنگ نے کہا کہ اس وقت دریائے یانگسی ڈیلٹا کے انضمام کو جامع طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔شنگھائی پائلٹ فری ٹریڈ زون میں جدت طرازی سے وابستہ  78  امور مکمل ہوچکے ہیں۔ دریائے یانگسی ڈیلٹا میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی کمیونٹی کی تعمیر بھی کامیابی کے ساتھ شروع کی گئی ہے ، اور اہم بنیادی ٹیکنالوجیز  کے حوالے سے بھی نمایاں نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔ متعلقہ علاقائی انفراسٹرکچر کے انٹرکنکشن میں بھی نئی کامیابیاں حاصل کی جارہی ہیں۔دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی کے عمل میں ، زی جیانگ کی ڈیجیٹل ترقی نے بھی منفرد تعاون کیا ہے۔