امریکی طرز جمہوریت زوال پزیر ہے ، امریکی میڈیا

2022/10/19 10:17:01
شیئر:

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات  کی آمد کے ساتھ  ساتھ  سیاسی جماعتوں کی جانبداری جیسے موضوعات ایک بار پھر رائے عامہ کا مرکزی موضوع بن چکے ہیں۔

 18 اکتوبر کو نیویارک ٹائمز اور سینا کالج کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے ایک سروے  نتائج کے مطابق تقریباً 71 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکی جمہوریت خطرے میں ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکیوں کی زندگیوں میں سیاسی اختلافات اور تقسیم بڑھ رہی ہے۔
اس حوالے سے "نیویارک ٹائمز" نے 18  تاریخ کو ایک مضمون شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکیوں کا ماننا ہے کہ امریکی طرز جمہوریت کبھی تنزلی کا شکار نہیں ہو گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ جمہوریت پہلے ہی زوال پزیر ہے اور یہ رجحان جاری رہے گا۔