گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو سے نئے دور میں ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین کی سفارتی ذمہ داری کا اظہار ، وزارت خارجہ

2022/10/19 19:07:26
شیئر:

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 19 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو عالمی گورننس کے خسارے کو حل کرنے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں چین کی دانشمندی  کی ایک مثال ہے،  یہ  بنی نوع انسان کے  ہم نصیب معاشرے  کے تصور کی واضح تشریح ہے اور نئے دور میں ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین کی سفارتی ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔
  ترجمان  نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں شرکت کی تھی اور مزکورہ  انیشی ایٹو  پیش کیا تھا۔ اس کا مقصد بین الاقوامی برادری کی ترقیاتی امور پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنا، بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانا ،ترقیاتی مسائل کو حل کرنا اور 2030 کے ترقیاتی  ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے میں چینی دانشمندی اور چینی حل پیش کرنا ہے۔