حال ہی میں متعدد ممالک کی اہم سیاسی شخصیات نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی میں چینی عوام مقررہ ایجنڈے کے مطابق دوسرا صد سالہ ہدف پورا کریں گے اور دنیا کے امن و ترقی کے لیے اہم خدمات سرانجام دیں گے۔
لاؤس کی عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت تھونگلوں سیسولتھ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس سے اہم پیش رفت متوقع ہے، جس سے تمام عوام مستفید ہوں گے اور چین کو ہمہ گیر جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لیے قوت محرکہ ملے گی۔