"امیر گھاس " اور اس کے موجد

2022/10/19 16:09:43
شیئر:

لین زان شی  سی پی سی کے 20ویں قومی کانگریس کے ایک نمائندہ ہیں، اسی سالہ  لی زان شی نیشنل  " جون زااؤ" انجینئرنگ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کے چیف سائنسدان ہیں، اور وہ " جون زاؤ"   ٹیکنالوجی کے موجد بھی ہیں۔ " جون  زاؤ  "  سے مراد ایک جڑی بوٹیوں والا پودا ہے جسے خوردنی اور دواؤں کی پھپھوندی  اور اس سے مشروم اگانے کے لیے کلچر میڈیم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔  جون زاؤ  اگانے اور اس سے مشروم  کی کاشت کی وجہ سے بہت سے لوگ غربت سے نکل کر امیر ہوگئے ہیں۔ اسے "امیر گھاس" کہا جا تا ہے۔
گزشتہ 30 سالوں میں  لین زان شی نے جون زاؤ  ٹیکنالوجی کو  چین کے صوبہ فو جیان سے شروع  کر کے دنیا کے 106 مما لک  اور خطوں  میں  متعارف کروایا ہے۔   اور  مختلف مما لک کے بہت سے افراد  جون زاو  اگانے کی وجہ سے پسماندگی سے نکل کر بہتر  زندگی کی طرف گئے  ہے۔  جون زاؤ کو  بنی نو انسان کے ہم نصیب معاشرے کی گھاس بھی کہا جاتا ہے۔