کووڈ 19 سے متاثرہ کنیڈین شہریوں میں مرض کی طویل مدتی علامات

2022/10/19 16:14:47
شیئر:

کینیڈا کی پبلک ہیلتھ اجنسی کے اشتراک سے کیئے گئے ایک سروے کےمطابق،    کوویڈ 19 نے متاثرہ افراد پر مختلف اثرات مرتب کیے ہیں ۔ اگرچہ زیادہ تر متاثرہ افراد میں معمولی علامات پائی گئی ہیں ، دوسروں میں زیادہ سنگین معاملات سامنے آئی ہیں ، کچھ کو اسپتال میں داخل ہونے کی بھی ضرورت پیش آئی ، اور کئی افراد  بالآخر اس بیماری سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ ابتدائی انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں میں تھکاوٹ ، دماغی دھند اور کھانسی ، سانس لینے میں دشواری جیسی علامات انفیکشن کے بعد کئی مہینوں تک جاری رہیں۔اس کے علاوہ کئی دوسری علامات کی  نشاندہی بھی کی گئی ہے، جیسے ذائقہ یا  سونگھنے کی حس کا متاثر ہونا، گلے میں خراش، سر درد، پٹھوں یا جوڑوں میں درد، سانس لینے میں دشواری، سینے میں درد یا دباؤ، اور نفسیاتی علامات بشمول اضطراب اور ڈپریشن وغیرہ۔

کینیڈا کی پبلک ہیلتھ اجنسی کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے سروے کرنے والا یہ ادارہ  کوویڈ 19 کے مرض کی بہتر تفہیم کو

وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔