عالمی غذائی تحفظ کے لئے چین کے بہترین اقدامات

2022/10/19 16:05:23
شیئر:

دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر ، چین دنیا کی ایک چوتھائی خوراک کیسے پیدا کر سکتا ہے اور  دنیا کی 9 فیصد قابل کاشت زمین سے دنیا کی آبادی کے پانچویں حصے کو  کیسے کھانا کھلا سکتا ہے؟ اس کی کلید چینی حکومت کی جانب سے زرعی جدت کاری کے فعال فروغ اور اناج کی پیداواری صلاحیت میں مستقل بہتری میں مضمر ہے۔
عالمی غذائی تحفظ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے چین نےمسلسل مشکلات پر قابو پایا ہے اور  زیادہ ضرورت مند ممالک کو ہنگامی غذائی امداد بھی فراہم کی ہے۔ چین نے 140 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ زرعی تعاون کیا ہے اور ترقی پذیر ممالک میں 1،000 سے زائد  زرعی ٹکنالوجیوں کو  مقبول طور پر قابلِ استعمال بنایا ہے۔
چین نے  فوڈ سیکورٹی کو عالمی ترقیاتی اقدامات میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی، بین الاقوامی فوڈ سیکورٹی تعاون کے اقدامات کو آگے بڑھایا، خوراک کے نقصان میں کمی کے تناظر میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا ہے، اور تمام ممالک سے اپیل کی  ہے کہ وہ خوراک کی تجارت کو کھلا رکھیں اور بین الاقوامی فوڈ انڈسٹری چین اور سپلائی چین کو ہموار کریں.چین فوڈ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی فوڈ سیکیورٹی گورننس سسٹم کو فروغ دینے کے لئے عالمی قوتوں کو جمع کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ بھوک سے پاک ایک ہم نصیب عالمی معاشرہ قائم کیا جا سکے۔