امریکہ کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی امن کے لیے سازگار نہیں، امریکی فوجی ماہر

2022/10/20 10:37:39
شیئر:

روس۔یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد ، امریکہ اور دیگر نیٹو ممالک نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی مسلسل جاری رکھی ہے۔ حال ہی میں امریکی فوجی ماہر اور افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر کے سابق مشیر  جیک مچلے نے  چینی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا   کہ امریکہ کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی اور روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں سے روسی اور یوکرینی عوام کو ہی مزید نقصان  پہنچے گا اور موجودہ تنازعہ کو روکنے کے لیے مذاکرات واحد قابل عمل راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ  یوکرین کی عسکری  صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے امریکہ سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے صرف امریکی دفاعی ٹھیکیداروں کو ہی زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے گا اور مزید یوکرینی اور روسی زخمی اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھوئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ہتھیاروں میں اضافہ  بالآخر جنگ  کو بڑھانے کا باعث بنے گا ،  اور یہ  انتہائی خطرناک ہے۔