وزیر اعظم پاکستان نے پاکستان میں سیلاب کی روک تھام اور قدرتی آفات میں کمی کے امور میں تعاون پر چینی ماہرین کے گروپ کا شکریہ ادا کیا

2022/10/20 17:41:57
شیئر:

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 19 اکتوبر کو اسلام آباد  میں  سیلاب کی روک تھام کے حوالے سے چینی ماہرین کے گروپ سے ملاقات کی اور پاکستان کے لئے مشکل وقت میں سیلاب کی روک تھام اور آفات میں کمی میں مدد کے لئے ماہرین کی  ٹیم بھیجنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس سال غیر معمولی شدید سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور اس حوالے سے چینی حکومت اور عوام نے زبردست تعاون فراہم کیا ہے۔ چین سیلاب سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتا ہے،  امید  ہے کہ ماہرین کا گروپ پاکستان کو قلیل مدتی ،درمیانے اور طویل مدتی سیلاب کی روک تھام کے منصوبوں کی تشکیل میں مشورے فراہم کرے گا۔
چینی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے سیلاب کی روک تھام کے ماہرین کا گروپ 11 اکتوبر کو پاکستان پہنچا  تاکہ سیلاب کی وجوہات اور مستقبل میں سیلاب کی روک تھام اور تخفیف کے منصوبے پر پاکستانی حکومت کے عہدیداروں اور ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جاسکے۔گروپ نے  سب سے زیادہ متاثرہ جنوبی صوبہ سندھ کا کا دورہ کیا ۔ منصوبے کے مطابق ماہرین کا گروپ 21 تاریخ کو پاکستان میں اپنا کام مکمل کرے گا۔