سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کی چوتھی پریس کانفرنس

2022/10/20 15:02:45
شیئر:

20 اکتوبر کی صبح  سی پی سی کی بیسویں  قومی کانگریس کے  پریس سینٹر نے اپنی چوتھی پریس کانفرنس منعقد  کی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ برائے بین الاقوامی رابطہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر شین پھے لی اور  نائب وزیر خارجہ ما ژاؤ شو نے سفارتکاری کے موضوع پر صحافیوں کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کیا۔
ما ژاؤشو نے بتایا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی سفارتکاری کے فروغ  نے چینی خصوصیات کے حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کا علم بلند کیا ہے اور افراتفری کی شکار دنیا کے لئے ترقی کی  سمت کی نشاندہی کی ہے۔ بڑے ملک  کے رہنما  کے عالمی وژن اور مشن کے ساتھ، جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے  انسانی ترقی کے دور میں اگلی صف میں کھڑے ہو کر، نئے تصورات، نئی تجاویز اور نئے اقدامات کا ایک سلسلہ پیش کیا ہے  جو چینی خصوصیات سے مالا مال ہے، بین الاقوامی توقعات پر پورا اترتا ہے اور تاریخ کے عمومی رجحان کے مطابق ہے۔ یہ تصورات دوسرے ممالک کے ساتھ چین کی ترقیاتی شراکت داری کے لئے ایک عظیم بلیو پرنٹ پیش کرتے ہیں، اور چین کی سفارت کاری کی ترقی کے لئے  اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرتے ہیں.