
19اکتوبر کو چین کے 21
ویں بیچ کے امن مشن ملٹی فنکشنل انجینئرنگ دستوں نے لبنان میں مشن کی مدت کے دوران
اقوام متحدہ کی فوجی صلاحیت کا اولین جائزہ اعلیٰ معیار کے ساتھ پاس کر لیا۔ یہ
جائزہ اقوام متحدہ کی امن فوج کی فوجی صلاحیتوں کے جائزے کے نظام پر مبنی ہے ، اور
لبنان میں بھی اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے ۔
فوجی صلاحیتوں کے جائزے کا
مقصد امن مشن کے امور کو پورا کرنے اور ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے
لئے امن افواج کی صلاحیت کی جانچ پڑتال کرنا ہے۔